میدک : ریونت ریڈی کو صدر کانگریس تلنگانہ نامزد کرنے کے بعد تلنگانہ کانگریس کو زبردست استحکام مل رہا ہے ۔ ریاست کے کئی مقامات پر ذی اثر قائدین کے علاوہ نوجوانوں کی اکثریت کانگریس سے منسلک ہورہی ہے ۔ میدک ٹاؤن میں مسٹر منوج یوتھ قائد کی قیادت میں کئی نوجوان قائدین کانگریس میں شامل ہونے کے موقع پر ٹاؤن کے جی کے آر فنکشن ہال میں منعقدہ ایک جوائننگ پروگرام میں صدر ضلع کانگریس مسٹر کے تروپتی ریڈی نے شامل ہونے والے 200سے زائد نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا ڈالتے ہوئے خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر مقامی موظف سب انسپکٹر پولیس مسٹر راجو بھی کانگریس میں شامل ہوئے ۔ اس پروگرام میں صدر ٹاؤن کانگریس مسٹر جی انجنیلو گوڑ ، پلے رامچندر گوڑ ، سابق صدرنشین بلدیہ سریندر گوڑ ، بلدیہ کونسلرس اے شیکھر ، ایم راجا لنگم گوڑ اور دیگر قائدین مسرز بھرت گوڑ ، امیر بیگ ، سلمان ، صدر ضلع کانگریس مسٹر مہیندر ریڈی ، شیام سندر ، محمد اسمعیل ، سبھاش سرپنچ ، اے نرسملو ، دیا ساگر کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔
