عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل، ریاستی وزراء ہریش راؤ، نرنجن ریڈی، ایم پی پربھاکر ریڈی کا خطاب
میدک ۔ میدک ریلوے اسٹیشن پر کسانوں کی سہولتوں کے لئے کھاد اور زرعی ادویات کے سربراہی کے لئے Rake Point کا قیام عمل میں آیا۔ قبل ازیں لاریوں کے ذریعہ کسانوں کو صنعت نگر سے زرعی مقاصد کے لئے استعمال میں آنے والی ادویات حاصل کرنا پڑتا تھا۔ ایک پوائنٹ کا افتتاح ریاستی وزیر فینانس و صحت ہریش راؤ نے ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی، رکن پارلیمنٹ میدک کے پربھاکر ریڈی اور دیگر کے ہمراہ کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ میدک کو ریلوے لائن سے مربوط کرنے کا سہرا محض ٹی آر ایس کے سر جاتا ہے۔ ریاستی سرکار نے اپنے حصہ کے طور پر 100 کروڑ جاری کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے یہاں ریلوے لائن کے لئے کوشش جاری تھی۔ میدک میں ایک پوائنٹ کے قیام سے میدک اور سدی پیٹ کے کسانوں کو سہولت ہوگئی۔ ریاستی وزیر ٹی نرنجن ریڈی نے کہا کہ ضلع میدک کے عوام اور کسانوں کے لئے خوشی کا دن ہے کہ یہاں مال گاڑی کی شروعات ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں زراعت پیشہ افراد کے لئے تلنگانہ جیسی مراعات حاصل نہیں ہے۔ اییم پی میدک کے پربھاکر ریڈی نے کہا کہ آج میدک میں ٹرین کی آواز کا آنا یہاں کی عوام کے لئے ایک تہوار سے کم نہیں۔ ایم ایل سی میدک و پولیٹکل سکریٹری ٹو سی ایم کے سی آر مسٹر ایس سبھاش ریڈی، ایم ایل سی محمد فاروق حسین، ایم ایل اے میدک پدما دیویندر ریڈی، ایم ایل اے نرساپور مسٹر سی ایچ مدن ریڈی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر یادو ریڈی، ریاستی ویر ہاوزنگ کے صدر نشین سائی ریڈی، چیف سکریٹری تلنگانہ اگریکلچرل مسٹر ایم رگھونندن راؤ آئی اے ایس، ضلع کلکٹر میدک مسٹر ایس ہریش، ایڈیشنل کلکٹرس رمیش، پرتیما سنگھ، ضلع پریشد کی نائب صدر نشین لاوانیا ریڈی، صدر نشین بلدیہ میدک چندراپال، نائب صدر نشین ملکارجن گوڑ، صدرنشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی مسٹر بٹی جگپتی، افکوڈاترکٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ کے علاوہ مقامی ٹی آر ایس قائدین واگی اشوک، لنگا ریڈی، گنگا دھر، سید عمر محی الدین، غوث قریشی، حبیب خان اور دیگر سرکاری عہدیدار بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ایم ایل سی سبھاش ریڈی، ریاستی وزیر فینانس سے بات کرتے ہوئے میدک ریلوے لائن کو منوہر آباد ریلوے لائن سے مربوط کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں وزیر فینانس ہریش راؤ نے میدک کے دفتر آبپاشی کی کھلی اراضی ایک ایکڑ جو ڈسٹرکٹ لائبریری کی عمارت کے لئے سنگ بنیاد رکھا جس کے لئے حکومت نے 2.50 کروڑ جای کیا ہے۔ اس طرح ریاستی وزیر زراعت ٹی نرنجن ریڈی نے میدک میں تعمیر شدہ اگریکلچرل آفس کی عمارت کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں پروگرام وزیر فینانس ہریش راؤ حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئے درمیان میں کلچرم کے مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ محفوظ شوہر اور بیوی کو پولیس کی مدد سے انہیں مکان تک پہنچایا۔ واضح رہے کہ کارپلٹی کھاجانے کے بعد بھی یہ افراد کرشماتی طور پر محفوظ رہے۔