میدک : 24 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے ساتھ مرکزی بھاجپا سرکار کے سوتیلے طرز عمل اور کسان دشمن پالیسیوں کو لیکربی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر تارک راما راؤ کی ہدایت پر ضلع میدک بی آر ایس کے زیراہتمام ٹاؤن کے رام داس جنکشن پر مہا دھرنا منظم کیا گیا جس کی صدارت ضلع بی آر ایس رکن اسمبلی میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی نے کی ۔ اس احتجاج میں ایم ایل اے نرسا پور مسٹر سی ایچ مدن ریڈی ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ، ایم ایل سی میدک مسٹر ایس سبھاش ریڈی ، نائب صدرنشین ضلع پریشد لاونیا ریڈی نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا سرکار کسان دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔ آئندہ انتخابات میں عوام ہی بھاجپا کو سبق سکھلائے گی ۔ اس احتجاج میں صدر ضلع رعیتو بی آر ایس مسٹر سوملو ،صدرنشین ضلع لائبریریز چندرا گوڑ ،سابق نائب صدر نشین ضلع پریشد اننت ریڈی ، بلدی کونسلرس آر کے سرینواس ، لکشمی نارائن ، وسنت راج جئے راج ، مدھو سدن راؤ ، ارکان معاون بلدیہ مسرز ایم گنگا دھر ، سید عمر محی الدین ، صدر ٹاؤن اقلیتی سیل بی آر ایس مسٹر مجیب الدین ، زبیر احمد ، راگی اشوک ، لنگار یڈی کے علاوہ ضلع میدک کے ارکان ایم پی ٹیز ، ارکان ضلع پریشد ، سرپنچوں ، منڈل پریشد صدور اور بی آر ایس کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔