xحیدرآباد ۔ ضلع میدک کے چنا شنکرم پیٹ منڈل کے خواجہ پور جنگلاتی علاقہ میں ایک چیتا کی نعش دستیاب ہوئی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ چیتا سات تا آٹھ سال عمر کا تھا اور تین تا چار دن قبل اس کی موت ہوگئی ہے ۔ مقامی چرواہوں نے اس نعش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا اور جنگلات کے عہدیداروں کو مطلع کیا ۔ جنگلات کے عہدیداروں نے اس کے جسم میں خار پشت کے زخم بھی دیکھے ہیں اور ان کا احساس ہے کہ شائد خارپشت اور چیتا میں لڑائی ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوئی ہے ۔ نعش پر دوسرے زخم نہیں پائے گئے ۔
