میدک میں ڈبل بیڈرومس کو قرنطینہ سنٹر بنانے کلکٹر کا معائنہ

   

میدک /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کیلئے ایسے افراد جن میں ایسے آثار پائے جاتے ہیں یعنی شکوک و شبہات ( کورونا وائرس ) کے ہوں انہیں قرنطینہ میں رکھنے کیلئے گھر کے دیگر افراد سے دور رکھنے کیلئے قرنطینہ یونٹ قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جس کیلئے ضلع کلکٹر میدک دھرما ریڈی نے میدک کے نواحی منڈل حویلی گھن پور میں تعمیر شدہ ڈبل بیڈروم کی عمارتوں کی نشاندہی کرسکتا ہے ۔ جہاں قرنطینہ قائم کیا جائے گا ۔ ضلع کلکٹر نے سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ ڈبل بیڈرومس کے مکانات کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے عہدیداروں سے کہا کہ اس قرنطینہ یونٹ میں برقی سربراہی پلنگ Cots پانی کی سربراہی اور سیلنگ فیانس کی تنصیب کرنے کا احکامات جاری کئے ۔ انہو ںنے بعد ازاں میدک کے اندرا گاندھی اسپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود Cots اور Beds قرنطینہ ہاوس کو منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔ ان کے ہمراہ ضلع ہیلت آفیسر وینکٹشور راؤ ، ای ای پنچایت راج وینکٹیشورلو ڈی ایس پی میدک مسٹر کرشنا مورتی بھی موجود تھے ۔