میدک۔ 7جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): تلنگانہ پی سی سی کے ترجمان اعلی میاڈم بالکرشنا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اگر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہوچکے ہیں ۔جمعہ کو گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس کے کارکنوں نے میدک ٹاؤن کے ہیڈ پوسٹ آفس ایکس وے پر بی جے پی حکومت کا پتلہ نذرآتش کیا۔ چنناشنکرم پیٹ کے پی ستیہ نارائن گوڑ، ایم پی ٹی سی سوامی، کانگریس کے سینئر قائدین دکی سوامی، ناگی ریڈی، بی وکرم، ضلع کانگریس کے سوشل میڈیا صدر شیخ سلمان، ٹاؤن کانگریس ایس سی سیل کے نائب صدر سنجیو، ببلو، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر دکی نریندر، نوین، قائدین عامر وغیرہ موجود تھے۔ اس پروگرام میں موجود، تیجا اور دیگر نے شرکت کی۔