میدک28 /دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ٹاؤن میں کانگریس پارٹی کیجانب سے کانگریس کی 139ویں یوم تاسیس تقریب کا صدر ٹاؤن کانگریس مسٹر جی انجنیلوگوڑ کی صدارت میں رام داس ایکس وے پر انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب میں رکن اسمبلی میدک ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ۔صدر بلاک کانگریس مسٹر محمد حفیظ الدین کی بحثیت مہمانان خصوصی شرکت ہوئی اس موقعہ پر مائینم پلی نے پارٹی جھنڈا لہرایا اور یہاں موجود بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کی اور عوام بالخصوص کانگریس پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔صدر بلاک کانگریس حفیظ الدین نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں کانگریس پارٹی کا اہم کردار رہا ہے۔ اس تقریب میں کانگریس قائدین مسز موہن گوڑ سرینواس چودھری ایم روی اے شیکھر،رمیش گوڑ، سمیع اللہ خان لالو،محمد مزمل،مرزا احمد علی بیگ،بوجا پون۔اے نرسملو،ہریتانرسنگ،جی جیوتی،محمد عمیر،میسن بن عبداللہ،محمدکیف کے علاؤہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی سبھی کارکنوں نے اس موقع پر آپس میں مٹھائی تقسیم کی۔