میدک میں کانگریس کے تنظیم سازی پروگرام کا انعقاد

   

میدک ۔14 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی DCC (ڈی سی سی) کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے رائے شماری ’’تنظیم سازی کا عمل‘‘ اتوار کے روز ایک نجی فنکشن ہال میں انجام دیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت میدک کے رکن اسمبلی مائنم پَلّی روہِت راؤ نے کی، جبکہ پروگرام کی نگرانی پی سی سی کوآرڈینیٹر پیر ارشاد احمد نصیر، وِرلکشمی، اور جگدیشور راؤ نے کی۔ اس موقع پر اے آئی سی سی مبصر کی حیثیت سے جیوَتی راؤ تیلا (صدر مہیلا کانگریس اُتر کھنڈ) کی شرکت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ تمام ریاستوں میں پارٹی کی ہدایت پر ڈی سی سی صدور کے تقرر کے لیے خصوصی مبصرین مقرر کیے گئے ہیں، جو مختلف منڈل، بلاک اور ضلع کی سطح پر کارکنان سے رائے حاصل کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ اس عمل کا مقصد مکمل شفافیت کے ساتھ ایسے افراد کو موقع دینا ہے جو واقعی پارٹی کے لیے دیانت داری سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے آئی سی سی ملک بھر میں رائے شماری کے اسی شفاف طریقۂ کار پر عمل پیرا ہے، تاکہ تنظیمی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جاسکے۔ اس اجلاس میں ڈی سی سی کے موجودہ صدر انجنیلو گوڑ، نرساپور انچارج راجی ریڈی، چیرکو سرینواس ریڈی، سپرابھات راؤ، میاڈم بال کرشنا، ضلع لائبریری بورڈ کی چیئرپرسن سہاسنی ریڈی، ویمن ڈسٹرکٹ کانگریس صدر ور لکشمی، یوتھ کانگریس صدر پرشورام گوڑ، سرینواس چودھری محمد حفیظ الدین، بوجا پون، اپالہ راجیش ، مرزااحمد علی بیگ،ایم روی، محسن بن عبداللہ، عمیر افضل، ایم گنگادھر، امیربیگ، محمد صوفی، پرشانت ریڈی اور دیگر قائدین شریک ہوئے۔