میدک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ تجارتی ادارے بند

   

میدک : میدک ٹاؤن میں ہر دن کووڈ۔19 کے کیسیس میں اضافہ ہی ہوتا جارہای ہے جس کے پیش نظر مقامی ہوٹلوں کی اسوسی ایشن نے تمام ہوٹلس ، ٹی اسٹالس کو 10 دنوں کیلئے رضاکارانہ طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسوسی ایشن کی ہدایت کے مطابق تمام ہوٹلس ٹاؤن میں بند رہے گی لیکن مقامی وقارباورچی ہوٹل نیو بس اسٹیشن اور ہوٹل سواگت بالمقابل نیو بس اسٹیشن کو اسوسی ایشن نے صرف ( پارسلس) ٹیک اوے کی اجازت دی ہے ۔اسی طرح مقامی پارچہ جات اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی اسوسی ایشن کے مطابق پارچہ جات کی دوکانیں بھی ایک ہفتہ تک بند رہیں گی ۔ کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کی وجہ سڑکوں پر چہل پہل میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ محکمہ ہیلت کے مطابق 21جولائی کو ایک ہی دن میدک ٹاؤ۔ میں کلاتھ اسٹور کا مالک اور چیگنٹہ منڈل میں ایک سابق سرپنچ کے علاوہ ایک اور شخص کی کورونا پازیٹیو کی وجہ ہلاکت پیش آئی ۔ عوام میں خوف و دہشت کا شکار ہیں ۔ بلدی عملہ کی جانب سے بھی سنیٹری انسپکٹر شریمتی ونیتا کی قیادت میں بازاروں میں گھومتے ہوئے کاروباریافراد کو ماسک نہ لگانے پر جرمانے لگائے جارہے ہیں اور دوکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ بغیر ماسک لگائے آنے والوں کو سامان نہ دیا جائے ۔