میدک میں گروپ 2 امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل

   

متعلقہ عہدیداروں میں تال میل ضروری ، ایڈیشنل کلکٹر کا خطاب

میدک /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایڈیشنل کلکٹر ضلع میدک مسٹر ایم ناگیش نے کہا کہ گروپ2 امتحانات شفافیت اور موثر انداز میں انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں کرلی گئی ہے۔ امتحانات TGPSC گروپ 2 کے کامیاب انعقاد کیلئے متعلقہ عہدیداروں میں آپسی تال میل ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات ڈسمبر کی 15 اور 16 کو منعقد ہوں گے ۔ امتحانات میں 5855 امیدواروں کی شرکت ہوگی ۔ جن کیلئے پورے ضلع میں 16 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ میدک ٹاون میں 11 نرساپور میں 3 اور توپران میں 2 مراکز بنائے گئے ہیں۔ ایڈیشنل کلکٹر ناگیش نے کہا کہ امتحانات صبح 10 بجے تا دوپہر 12.30 بجے اور شام کو 3 تا 5.30 بجے منعقد ہوں گے ۔ جس کیلئے 4 پیپرس ہوں گے ۔ 15 ڈسمبر کو صبح جنرل اسٹیڈیز جنرل ابیلیڈیز دوپہر کے پرچے دوم ہسٹری ، پولیٹکل سائنس اور سوسائٹی اسی طرح دوسرے دن پرچہ نمبر 3 اکنامکس اور ڈیولپمنٹ دوپہر پرچہ چہارم میں تلنگانہ مومنٹ اینڈ فارمیشن پر مشتمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا امتحانی مراکز پر 144 دفعہ نافذ رہے گا ۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز پر پولیس بندوبست معقول انداز میں کریں۔ اس اجلاس میں ضلع پریشد چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ایلیا ، ڈی آر ڈی پراجکٹ ڈائرکٹر سرینواس راؤ ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کلکٹریٹ جناب محمد یونس بھی موجود تھے ۔