میدک ۔/10 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ ویمنس اینڈ چائیلڈ ویلفیر ضلع میدک کے زیر اہتمام نیشنل ویمنس ڈے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر دفتر بلدیہ سے آنگن واڑی معلمات اور دیگر تنظیموں کی خواتین کی جانب سے ایک ریالی کرسٹل گارڈنس تک نکالی گئی۔ ریالی کا آغاز صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندرا پال نے کیا۔ بعد ازاں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت ویمنس اینڈ چائیلڈ ویلفیر آفیسر محترمہ شیخ رسول بی نے کی۔ ضلع کلکٹر میدک مسٹر کے دھرما ریڈی، ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر مسٹر وینکٹیشورراؤ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں تمام شرکاء نے خواتین کی اہمیت ، مقام اور اقدار سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔ تمام شریک خواتین صدر ٹی این جی اوز مہیلا ونگ محترمہ انورادھا، ضلع پریشد چیف ایکزیکیٹو آفسیر لکشمی بھائی۔ ایڈوکیٹ رضیم النساء بیگم کے علاوہ دیگر شریک خواتین کو محکمہ کی جانب سے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر آر ڈی او میدک سائی رام، تحصیلدار وجئے کمار کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔