میدک میں یوم پٹنا پرگتی ، پلے پرگتی کا انعقاد

   

ارکان اسمبلی پدما دیویندر ریڈی، سی ایچ مدن ریڈی اور ضلع کلکٹر کی شرکت
میدک۔/16 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاون کے مایا گارڈنس پر جشن تلنگانہ پروگرام کے تحت یوم پٹنا پرگتی، پلے پرگتی کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ، نرسا پور ایم ایل اے مسٹر سی ایچ مدن ریڈی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ دونوں ارکان اسمبلی نے ضلع کلکٹر میدک راجرشی شاہ کے ہمراہ شمع روشن کرتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر مسٹر سائی بابا نے پٹنا پرگتی، پلے پرگتی کے تحت انجام دیئے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس پروگرام میں بلدیہ میدک ، رامائم پیٹ، توپران سے صدرنشین مسرز ٹی چندرا پال، جتیندر گوڑ، رویندر گوڑ، وائس چیرمین میدک بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ، صدرنشین لائبریریز مسٹر چندرا گوڑ، صدر نشین ڈسٹرکٹ ایم پی پیز مسٹر ہری کرشنا، ڈی آر ڈی او کے سرینواس، ڈی پی او سائی بابا، دیگر سرکاری عہدیدار، عوامی منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں رکن اسمبلی پدما ریڈی، مدن ریڈی، ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیداروں نے کاروں کی ریالی کے ذریعہ رام داس ایکس وے پہنچ کر انسانی زنجیر بنائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر پریتماں سنگھ، ڈی ایم ایچ او، ڈاکٹر چندو نائیک، بی آر ایس قائدین مسرز سید عمر محی الدین، زبیر مہتاب، محمد سمیع الدین، لکشمی نارائن گوڑ، جئے راج کے علاوہ دیگر شریک تھے۔