میدک میں 22 اکتوبر کو جاب میلہ

   

میدک۔20اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر میدک وجئے کمار کے مطابق میدک میں بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے “موتوت فینانس کمپنی میں ملازمت کے حصول کیلئے 22اکتوبر کو جاب میلہ رکھا گیا ہے جس میں مختلف پوسٹوں کیلئے 55جائیدادوں کیلئے تقررات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق 10پروبیشنری پوسٹ کیلئے امیدوار MBA، M.Comکامیاب ہو عمر18 تا35 سال کے درمیان ہو۔اور20جونیرانٹرشپ ایگزیکٹیو کیلئے کوئی بھی گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ کامیاب ہو عمر 18تا35 سال ہو اسی طرح 25انٹرن شپ ٹرینی کیلئے گریجویشن کامیاب ہو عمر 18تا30سال کے درمیان ہو۔منتخب امیدواروں کو ماہانہ علی الترتیب 20ہزار ، 17ہزار 15,500مشاہرہ دیا جائے گا۔ انٹرویوز بمقام خانگی ITI بالمقابل ہاؤزنگ بورڈ کالونی پر 11:30 تا 2 منعقد ہونگے۔مزیدتفصیلات کیلئے موبائل نمبر9949409377 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔

گدوال میں آج یوم پولیس شہیداں تقریب و تحریری مقابلے
گدوال۔20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگولامبا گدوال ضلع ایس پی سری جے۔رنجن رتن کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ 21اکٹوبر کو جوگو لامبا گدوال ضلع کے تمام حلقوں میں یوم شہیداں منایا جائیگا۔اس موقع پرآن لائن تحریری مقابلے منعقدکی جائیںگے۔ضلع ایس پی سری رنجن رتن کمار نے کہا یوم شہیداں کے موقع پر شہید ہوئے پولیس والوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔اور انہوں نے کہاکہ یوم شہیداں کے موقع پرمختلف پروگرامس کے ذریعہ 10روزہ تقاریب منایا جائیگا ۔21اکٹوبر تا 31اکٹوبر تک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلع ایس پی جوگولامبا گدوال سری جے۔رنجن رتن کمار نے کہا کہ مختلف پروگرامس طلباء و طالبات کیلئے ترتیب دیا جائے گا ۔جماعت ہشتم تاانٹر میڈیٹ طلباء و طالبات کے لئے یو م شہیداں کے عنوان پر تحریری مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔