میدک میں 600 کروڑ سے ترقیاتی کاموں کا چیف منسٹر کے ہاتھوں سنگ بنیاد

   

چرچ آف ساؤتھ انڈیا کی صدسالہ تقاریب میں ریونت ریڈی، وزیر مال ، جنگلات و دیگر کی شرکت

میدک /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے میدک کے تاریخی چرچ آف ساؤتھ انڈیا کی تعمیر کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقدہ صد سالہ تقاریب میں شرکت کی ۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر مال پی سرینواس ریڈی ، وزیر جنگلات محترمہ کنڈہ سریکھا ، وزیر صحت مسٹر سی دامودھر راج نرسمہا ، صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کے علاوہ ارکان اسمبلی میدک جوکل نارائن کھیڑ ، یلاریڈی مسرز ایم روہت راؤ ، لکشمی کانت راؤ ، سنجیو ریڈی مدن موہن ، سابق رکن اسمبلی میدک مسٹر مائنم پلی ہنمنت راؤ ، رکن پارلیمنٹ میدک مسٹر این رگھونندن راؤ، رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر سریش شیٹکار بھی موجود تھے ۔ صدر نشین بلدیہ بلدیہ میدک چندراپال بھی موجود تھے ۔ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود حیدرآباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر میدک کے منڈل کلچرم کے مقام گھنپور پہونچے ۔ جہاں سے تلنگانہ کی مشہور مندر ایڑؤپائل دیواستھالائم کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی پوجا میں شرکت کی ۔ جہاں ضلع کلکٹر میدک راہول راج ضلع ایس پی میدک اودے کمار ریڈی رکن اسمبلی میدک مائنم پلی روہت راؤ مائنم پلی ہنمنت راؤ نے والہانہ استقبال کیا ۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی نے ایڑوپائل کی ترقی کیلئے مختلف کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بتایا گیا ہے کہ ریونت ریڈی نے یہاں میدک میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ تفصیلات کے مطابق جملہ 600 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازاں ریونت ریڈی نے میدک میں بھی احاطہ چرچ میں کروڑہا روپیوں کی لاگت سے انجام دئے جانے والے ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد سے ماضی حکومت نے چرچ کی ترقی کیلئے کوئی رقم جاری نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے قبل وہ ایک بار میدک چرچ کا دورہ کیا تھا ۔ اس وقت انہوں نے بحیثیت صدر پی سی سی خدمات انجام دے رہے تھے اور یہاں ارادہ کیا تھا کہ وہ آئندہ سال بحیثیت چیف منسٹر چرچ کا دورہ کریں گے اور آج اپنے ارادے میں کامیاب ہوکر چرچ کے دورہ پر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میدک میں میڈیکل کالج کی تعمیر ہوگی ۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کی حکومت اپنے انتخابی وعدوں پر عمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرتی آرہی ہے ۔ کسانوں کے مسائل بھی 6 گیارنٹیوں کے ساتھ آہستہ آہستہ حل کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی نے چرچ آف ساؤتھ انڈیا کے دورے کے بعد کلکٹریٹ کے قریب بنائے گئے ہیلی پیاڈ سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے ۔ اس پروگرام میں کانگریس قائدین سپرابھات راؤ سی ایچ مدن ریڈی ، الیکشن ریڈی وینکٹ رمنا ، بی سیمسن ، سمیع اللہ خان لالو ، محمد حفیظ الدین ، چودھری ، سرینواس ، ایم لال کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ وزیر اعلی کی میدک چرچ آمد پر انچارج بحیثیت میدک ڈیاسس ریورنڈ ڈاکٹر پروفیسر کے ریوبن مارک فادر آف چرچ مسٹر ریوانڈشانیتا نے خیرمقدم کیا اور آشیرواد دیا ۔ انہو ںنے کرسچین برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور عوام کو پیشگی سال نو 2025 کی مبارکباد پیش کی ۔