میدک میں 70 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈس

   

میدک /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ آنجہانی ڈآکٹر سروے پلی رادھاکرشنا کی یوم پیدائش کے موقع پر میدک ضلع کے انٹیگریڈ کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں ضلع سطح پر یوم اساتذہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلع مہتمم تعلیمات رادھاکشن نے کی ۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی ضلع کلکٹر میدک راجرشی شاہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع بھر کے 70 اساتذہ کرام کو تہنیت پیش کرتے ہوئے بیسٹ ٹیچر ایوارڈس اور توصیفی سندیں عطا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی ۔ اس پروگرام کو صدرنشین بلدیہ مسٹر چندرا پال نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر ضلع سائنس آفیسر مسٹر راجی ریڈی ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر ملیکارجن گوڑ ، آتما کمیٹی چیرمین ، انجاگوڑ سابق نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ، صدرنشین ایڈپاٹل بالا گوڑ اسسٹنٹ ڈائرکٹر تعلیمات وجئے ، ایم ای او نیلاکنٹم کے علاوہ اساتذہ یونین کے نمائندے بھی شریک تھے ۔