میدک ۔3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں امتحانات ایس ایس سی کا انعقاد 8جون سے ہوگا ۔ امتحانات کے پُرامن و شفافیت کے ساتھ انعقاد کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔ ڈی ای او ضلع میدک مسٹر رمیش کمار نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں چیف سپرنٹنڈنٹس ڈپارٹمنٹل آفیسرس کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحان ہال میں ہر بنچ پر ایک امیداور کی سٹنگ کی جارہی ہے ۔ ضلع ایجوکیشنل آفیسر مسٹر رمیش کمار نے اس موقع پر امتحانی عہدیداروں کو ضروری اقدامات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ احتیاطی تدابیر ضروری ہے ۔ امتحان ہال میں داخلہ سے پہلے طلبہ کو سینیٹائزر کا استعمال ضروری ہے ۔ امتحان ہال میں داخلہ سے پہلے طلبہ کو سینیٹائزر کا استعمال ضروری ہے اور ہرا یک تھرمل اسکریننگ لازم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سابق میں ماہ مارچ کے دوران منعقدہ امتحانات میں 66 مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ اس بار دوبارہ امتحانات کیلئے مزید 42 مراکز کا اضافہ ہوا ہے ۔ سماجی فاصلہ پر عمل آوری کیلئے مراکز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ رمیش نے بتایا کہ سارے ضلع میں 11,537 امیدوار امتحان لکھ رہے ہیں ۔ اس موع پر ضلع سائنس آفیسر مسٹر راجی ریڈی اور مدھو موہن بھی موجود تھے ۔
