میدک چرچ میں جوش و خروش کے ساتھ کرسمس کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

میدک۔ میدک ٹاؤن میں عیسائیوں نے اپنا تہوار کرسمس جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ کرسمس تقاریب یہاں ایشیاء کی سب سے بڑی چرچ آف ساؤتھ انڈیا میں بڑی ہی دھوم دھام سے منائی جاتی ہیں۔ بشپ حلقہ ڈیاس میدک ڈاکٹر ریورینڈ اے ایس سالمن راج نے اپنے خطاب میں حضرت عیسیٰ مسیح کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ صبح سے ہی یہاں ہزاروں عقیدت مندوں نے چرچ میں اپنی عبادتیں کیں۔ اس موقع پر ہمیشہ کی طرف یہاں مشن کمپاؤنڈ میں نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مختلف اشیاء فروخت کرنے کے اسٹالس لگائے گئے۔ اس موقع پر چرچ کی عمارت اور اس کے پورے احاطہ کو رنگین برقی قمقموں سے مکمل سجایا گیا جو سال نو 2022ء کی آمد تک جاری رہے گا۔ یہاں سال نو کا بھی مذہبی عقیدے سے شاندار استقبال کیا جاتا ہے۔ رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی، ایم ایل سی میدک مسٹر ایس سبھاش ریڈی نے احاطہ چرچ میں کرسمس کیک کٹ کرتے ہوئے عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر یہاں قریبی شہروں، حیدرآباد، نظام آباد کے علاوہ دیگر ریاستوں مہاراشٹرا اور کرناٹک سے بھی عقیدت مند آتے ہیں۔ قریب 14 لاکھ سے زائد افراد آتے اور جاتے ہیں۔