میدک۔ یکم اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں ٹی این جی او ضلع صدر ڈی نریندر نے کہا کہ ملازمین اپنی ملازمت کے دوران جو خدمات انجام دیتے ہیں وہی ان کی اصل پہچان بنتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ٹی این جی او بھون میں محکمہ حیوانات میں ولیج لائیو اسٹاک آفیسر کے طور پر 29 سالہ طویل خدمات انجام دینے کے بعد وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے کوٹالہ ہری شنکر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلع ویٹرنری آفیسر وینکٹیا، ٹی این جی او ضلع سکریٹری مانک راج کمار نے ہری شنکر اور ان کی اہلیہ کو شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔ اس تقریب میں ٹی این جی اوز کے ضلع معاون صدور ایم ڈی اقبال پاشا، نائب صدور این ڈی فضل الدین، کوٹی رگھوناتھ راؤ، جوائنٹ سکریٹری شیواجی، وٹرنری اسوسی ایشن کے عہدیداران بی ایس گوپال، لنگامورتی، آرگنائزنگ سکریٹری وشنو وردھن ریڈی، ارکانِ عاملہ ستیش، صلاح الدین کے علاوہ وٹرنری ڈاکٹرس ریکھا، کاویہ، سدرشن، چنیا اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔