پر دھیان نہ دیں:پدما دیویندر ریڈی کا بیان
میدک 16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی رکن اسمبلی میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی کورو نا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر ہونے کی کل شام سے سوشیل میڈیا پر افوا ہ سے میدک کے عوام بالخصوص ٹی آر ایس پارٹی کار کنوںمیں سنسی پھیل گئی تھی ۔آج صبح ایم پدما دیویندر ریڈی رکن اسمبلی میدک نے اپنے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ اس خبر کی سکتی سے تردید کرتے ہوئے اس کو غلط قرار دیا اور اپنے آپ کو مکمل صحت مند ہونے اعلان کیا اور کہاکہ اس کو مخالفین کی جانب سے تیار کردہ ایک سازش قرار دیا ۔ایم پدما دیویندر ریڈی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ مہلک مرض کورونا وائرس سے مجھکو منسوب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا ۔ عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کی جانب سے میری صحت سے متعلق غلط افواہ پر یقین نا کریں میں ( پدما دیویندریڈی )مکمل صحت مند ہوں اور 24 گھنٹہ عوام خدمت میں مصروف ہوں ۔اسی دورار ن ؎میدک ٹی آر ایس پارٹی لیگل سیل کے ذمہ دار جیون راو( ایڈوکیٹ ) نے صدر ٹی آر ایس میدک ایم گنگا دھر ۔ لنگا ریڈی ۔ اقلیتی قائدین سید عمر محی الدین ۔ غوث قریشی سابق رکن بلدیہ میدک کے ہمراہ میدک پولیس اسٹیشن پہنچکرسرکل انسپکٹر وینکٹیا کو ایک تھریری یاد داشت پیش جس میںمطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر رکن اسمبلی میدک پدما دیویندر ریڈی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔