میدک کے ماہر اطفال ڈاکٹر ، کوکٹ پلی کے لاج میں مردہ پائے گئے

   

Ferty9 Clinic

متوفی ڈاکٹر چندر شیکھر کا گذشتہ ماہ رئیل اسٹیٹ تاجر کے قتل کیس سے تعلق کی افواہیں

میدک ۔ میدک ٹاون کے اعظم پورہ میں ایک عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آر کے چندر شیکھر ماہر اطفال نے کوکٹ پلی حیدرآباد کے ایک ہوٹل ستارہ میںرینٹ پر لئے گئے ایک روم میں مردہ پائے گئے ۔ واضح رہے کہ میدک ٹاون میں انورادھا نرسنگ ہوم اینڈ چلڈرنس ہسپتال کے ڈاکٹر چندر شیکھر اور ان کی اہلیہ گیاناکالوجسٹ ڈاکٹرانورادھا مالک ہیں ۔ 12 ستمبر کو کوکٹ پلی ( نظام پیٹ ) میں واقع ایک NEET کے مرکز کو امتحان میں شرکت کیلئے ڈاکٹر شیکھر اور انورادھا اپنے ایک اکلوتے فرزند سوہن سائی وینکٹ کو امتحانی مرکز پر چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر انورادھا میدک واپس ہوگئیں اور ڈاکٹر چندر شیکھر ہوٹل کی لاج میں قیام کئے ۔ ڈاکٹر انورادھا میدک آکرڈھائی بجے شام اپنے شوہر کے فون پر بات چیت کرنے میں ناکامی پر ہوٹل کے ذمہ داروں کو فون کرلی ۔ ہوٹل کے حکام نے کھڑکی سے دیکھا کہ ڈاکٹر شیکھر روم میں سیلنگ فیان سے لٹکے ہوئے ہیں ۔ ان کے جسم پر صرف انڈر ویر ہی تھی ۔ پولیس کو اس واقع کی اطلاع ملنے پر ضابطہ کی کارروائی کے طور پر ڈاکٹر کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ماہ میدک ٹاون میں ایک رئیل اسٹیٹ کے تاجر مسٹر دھرماکر کاٹکے سرینواس 45 سالہ کا قتل کرکے نعش کو کار میں ڈالکر جلا دینے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس نے اس کیس میں چھان بین کے بعد چند افراد کے علاوہ شک کی بنیاد پر سرینواس کی اہلیہ کو بھی گرفتار کرلیا تھا ۔ اس واقعہ کو پولیس ابھی مصروف تحقیقات ہے اور خبر پھیلی ہوئی ہے کہ ڈاکٹر چندر شیکھر کا بھی اس کیس سے تعلق ہے ۔ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروباری لین دین میں ڈاکٹر شیکھر بھی شامل ہیں ۔ سمجھا جارہا ہے کہ وہ اس معاملہ کو لیکر خوفزدہ ہوگئے تھے یا کوئی ذاتی و نجی مسائل کو لیکر انہوں نے اس طرح کا انتہائی اقدام کرلیا ۔ ڈاکٹر شیکھر کی موت کی خبر سن کر ان کے ہاسپٹل کا عملہ زار و قطار رو رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے اسٹاف کے ساتھ ہمیشہ نرم رویہ اختیار کرتے تھے ۔ مقامی تمام ڈاکٹروں اس اطلاع کو پاکر گاندھی ہاسپٹل پہونچ گئے ۔ آج 13 ستمبر کو ڈاکٹر شیکھر کی نعش کو ان کے کلینک و مکانات لاکر دیدار کیلئے رکھا گیا ۔ عوام کو اور مقامی ڈاکٹروں کا ایک بڑا مجمع یہاں دیدار کیلئے پہونچا ۔ مقامی تمام کلینکس بطور سوگ آج بند رہے ۔ آخری رسومات میدک میں آج شام انجام دی گئی ۔