میدک 2 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں ضلع کلکٹریٹ ہال، ضلع ایس پی ہال اور دفتر کانگریس (ایم ایل اے کیمپ)، دفتر بی آر ایس، ٹی این جی اوز بھون، اساتذہ یونین، پی آر ٹی یو آفس پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 155 ویں یوم پیدائش کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ دفتر کلکٹریٹ پر ایڈیشنل کلکٹر وینکٹیشورلو کی صدارت میں گاندھی جینتی منائی گئی۔ اس موقع پر ضلع پریشد کے چیف آفیسر مسٹر ایلیا، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر آفیسر ناگا راجو، ڈسٹرکٹ ایس سی ایس ٹی ویلفیر آفیسر محترمہ وجئے لکشمی کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ ضلع ایس پی آفس پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی اودے کمار ریڈی کی صدارت میں گاندھی جینتی کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ریزرو انسپکٹر مسٹر شیلندر، ریزرو سب انسپکٹر مسٹر مہیپال کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ایم ایل اے کیمپ آفس پر رکن اسمبلی میدک ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے گاندھی جینتی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے کہاکہ آزادی کی جدوجہد میں مہاتما گاندھی کا کردار ناقابل فراموش تھا۔ انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مہاتما گاندھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس تقریب میں صدرنشین بلدیہ چندرا پال، جی انجنیلو گوڑ، محمد حفیظ الدین، ایم روی، متیم گوڑ، بوجا پون، ایم رمیش گوڑ، سرینواس چودھری، جی اروند گوڑ، شیوا راما کرشنا، پون کمار، جیون راؤ، جی سائی رام، اے شیکھر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں رکن اسمبلی میدک مائنم پلی روہت راؤ نے میدک کے رام داس ایکس وے پر واقع مجسمہ گاندھی جی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ بی آر ایس دفتر پر صدر ضلع بی آر ایس سابق رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی کی قیادت میں گاندھی جینتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پدما دیویندر ریڈی نے کہاکہ نئے و بہتر سماج کی تعمیر کے لئے گاندھی جی کے اُصولوں پر کاربند ہونا چاہئے۔ اس موقع پر نائب صدرنشین بلدیہ ملیکارجن گوڑ، سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی، کرشنا ریڈی، اے سرینواس، جئے راج مالیگا ریڈی، کرشنا گوڑ، انجا گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ تلنگانہ بھون پر صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرکاری ملازمین مسٹر ڈی نریندر کی صدارت میں گاندھی جینتی کا انعقاد عمل میں آیا۔ سبھی شرکاء نے مہاتما گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر قائدین ٹی این جی اوز مسرز اقبال پاشاہ، محترمہ انورادھا، محمد فضل الدین، یادگیری گوڑ، کے رگھوناتھ راؤ کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ اس طرح دفتر اساتذہ یونین پی آر ٹی یو پر صدر ضلع ایس کرشنا، جکنرل سکریٹری سویتا نائک نے گاندھی جینتی کے موقع پر یونین قائدین ملا ریڈی، نریندر ریڈی، ہری بابو، جناردھن، دھنراج ، قدیر پاشاہ، یادو ریڈی، وکرانت، سری راملو کے ہمراہ مہاتما گاندھی کے پورٹریٹ پر پھول مالا ڈالکر خراج ادا کیا۔