میدک کے گرام پنچایتوں میں ترقیاتی کام جاری

   

سنگ بنیاد تقریب سے رکن اسمبلی ایم روہت راؤ کا خطاب
میدک۔ 3؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ رکن اسمبلی میدک ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک کے منڈلس میں واقع گرام پنچایتوں میں قومی ضامن روزگار اسکیم کے جاری کردہ فنڈس سے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی عمل میں لائی جارہی ہے۔ حلقہ اسمبلی میدک کی ترقی ہی میرا نصب العین ہے۔ رکن اسمبلی میدک روہت راؤ نے میدک کے منڈل پاپناپیٹ کے پوڈچن پلی پر ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں میدک کے چناشنکرم پیٹ میں کلیان لکشمی چیکس کی تقسیم عمل میں لائی اور یہاں کے دیہاتوں ملوپلی، امباجی پیٹ، مڈور جنگراتی میں سی سی سڑکوں کی تعمیرات کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس طرح نارسنگی کے سنکاپور تانڈہ میں بھی سی سی سڑکوں کے لئے سنگ بنیاد رکھا اور دیہاتوں میں کانگریس پارٹی کا پرچم لہرایا۔ رکن اسمبلی کی آمد پر کانگریس قائدین اور کارکنوں نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر قائدین کانگریس سریمان ریڈی، گنگا نریندر، اے گوپال ریڈی، ایم پی پی لکشمی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ رکن اسمبلی میدک نے اپنے دورہ میدک کے موقع پر اپنے کیمپ آفس میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے امدادی چیکس کی تقسیم عمل میں لائی۔ اس طرح میدک کی گاندھی نگر عیدگاہ پر ایم ایس ایس او فنڈس سے بورویل کی تنصیب عمل میں لائی۔ ان کے ہمراہ کانگریس قائد صادق علی، عیدگاہ کے ذمہ دار مسٹر شمشو بھی موجود تھے۔