بیونس آئرس ۔ ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو مارا ڈونا کی اچانک موت کی خبر نے اس کے مداحوں اور چاہنے والوں کو ایک بڑے صدمے سے دوچارکردیا۔ مداحوں کی طرف سے اس صدمے کا غصہ اس شخص پر نکالا گیا جس نے کھلاڑی کی میت کو غسل دیا۔میرڈونا کے موت کے بعد اس کی میت تیارکرنیوالے شخص کے قتل اور اس کی تردید کی خبروں کے جلومیں ایک خبر یہ بھی آئی ہے کہ کھلاڑی کی میت کوغسل دینے والے شخص کی میت کے ساتھ سیلفی کے بعد لوگوں نے اس کی خوب پٹائی کی۔ میراڈونا کی لاش تیار کرنے والے لینڈرومات لاش کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی نے ارجنٹینا میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔بعض سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کے مطابق اپنی اس حرکت پر اس نے معافی مانگ لی ہے