بینوس آئرس ۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عظیم فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا نے ارجنٹینا کے سوپرلیگا کلب گمناسیا لا پلاٹا کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے تقرری کے 11 ماہ بعد ہی استعفی دے دیا ہے ۔کلب کے صدر گیبریل پیلے گرینو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ کلب کے اگلے انتخابات میں کھڑے نہیں ہوں گے ، جس کے بعد 59 سالہ فٹ بال کھلاڑی نے بھی اپنے عہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔گیبریل نے میڈیا کو بتایا کہ میراڈونا نے کہا تھا کہ اگر یہاں کوئی اتحاد نہیں ہوگا تو وہ کوچ کاعہدہ نہیں سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا، میں نے اور معاون عملہ نے کلب کو جوڑنے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پایا۔ انتخابات ہفتے کوہوں گے اورجوبھی جیتے گا وہی نئے کوچ کا انتخاب کرے گا۔میراڈونا نے اس سے پہلے کہا تھاکہ اگر گیبریل عہدے پر رہیں گے تبھی وہ بھی کلب کے کوچ رہیں گے ۔ سال1986 میں ارجنٹینا کو عالمی خطاب تک لے جانے والے سابق کھلاڑی نے ستمبر میں کلب کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جو مئی میں ختم ہونا تھا۔گمناسیا فی الحال24 ٹیموں والی ارجنٹینا سوپرلیگا ٹیبل میں22 ویں نمبر پر ہے اور اس کے 13 میچوں میں10 نشانات ہیں۔ انہوں نے اپنے گزشتہ پانچ میچوں میں تین جیتے ہیں۔