میراں حیدر کو عبوری ضمانت

   

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلم و راشٹریہ جنتادل یوتھ ونگ لیڈر میراں حیدر کو عبوری ضمانت دے دی ہے ۔ حیدر کا نام 2020 ء میں دہلی کے فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق ایک کیس سے جڑا ہے ۔ حیدر پر فسادات کے دوران تشدد بھڑکانے کی مبینہ سازش کا الزام ہے ۔