میرا ’آخری احتجاج ‘ کسانوں کے حق میں : انا ہزارے

,

   


پونے : سماجی جہد کار انا ہزارے نے بھوک ہڑتال شروع کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ آئندہ سال ختم جنوری تک مرکزی حکومت کسانوں سے متعلق مسائل کی یکسوئی نہ کرے اور اُن کے مطالبات قبول نہیں کرتی ہے تو وہ بھوک ہڑتال شروع کردیں گے جو اُن کا ’’آخری احتجاج ‘‘ ہوگا ۔ مہاراشٹرا کے ضلع احمدنگر میں اپنے آبائی موضع رالے گاؤں سدھی میں گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہزارے نے کہا کہ وہ گزشتہ تین سال سے کاشتکاروں کیلئے احتجاج کرتے آئے ہیں لیکن حکومت نے مسائل کی یکسوئی کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔