میرا بھائی ظالم اور جھوٹا ہے ‘ ٹرمپ کی بہن کا بیان

,

   

صدر امریکہ کا کوئی اصول نہیں ہے ۔ بہن کی بات چیت کی خفیہ ریکارڈنگ کا افشا

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو انتخابات سے عین قبل ایک الجھن آمیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ان کی بہن کی ایک خفیہ ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے بھائی ڈونالڈ ٹرمپ کو جھوٹا اور ظالم قرار دے رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ کی بہن میریان ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک ظالم اور جھوٹے شخص ہیں اور زندگی میں ان کا کوئی اصول ہی نہیںہے ۔یہ اظہار خیال میریان ٹرمپ نے ایک آپسی مشاورت میں کیا ہے تاہم اس کی خفیہ ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی ہے ۔ اس خفیہ ریکارڈنگ میں میریاین ٹرمپ بیری ٹرمپ انتظامیہ پر ان کی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے تنقید کر رہی ہیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی بہن اور سابق فیڈرل جج میریاین کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی ’ایک جھوٹے انسان ہیں جس کے کوئی اصول نہیں۔‘ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی بہن کے اپنے بھائی کے بارے میں یہ باتیں ایک خفیہ ریکارڈنگ میں سامنے آئی ہیں۔اس ریکارڈنگ میں میریاین ٹرمپ اپنی بھیتجی میری ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی تصدیق کرتی ہیں جس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں اپنے دوست کو پیسے دے کر اس سے امتحان دلوایا تھا۔صدر ٹرمپ کے بارے میں ان کی بہن میریاین ٹرمپ بیری کے یہ خیالات ان کی بھتیجی میری ٹرمپ نے ریکارڈ کیے تھے جنہوں نے گذشتہ ماہ ایک کتاب شائع کی جس میں صدر پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
ریکارڈنگ میں میریاین ٹرمپ کو کہتے سنا جا سکتا ہے ’خدارا اس کی ٹویٹ اور جھوٹ۔ یہ منافقت ہے اور ظلم ہے۔