میرا بیان آج بھی ووٹ کو عزت دو ہے:مریم نواز

   

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’میرا آج بھی بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے اور آگے بھی رہے گا، ن لیگ کو بیساکھیوں کی ضرورت نہیں، یہ ضرورت فتنہ خان کو تھی، اس کو بیساکھیاں ملیں، وہ بیساکھیاں جب تک تھیں اس کی حکومت چلی، جیسے ہی بیساکھیاں ہٹیں وہ منہ کے بل گرپڑا، ن لیگ عوام کی قوت پر یقین رکھتی ہے، عوام کی خدمت کرتی ہے اور فیصلے کے لیے عوام کے پاس جاتی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل نہ کیا تو ملک معاہدہ شکن کر جائے گا، پی ٹی آئی کے معاہدے کے تحت آج پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر ہوتی، شہباز حکومت نے پٹرول پر اپنی طرف سے ایک پیسہ بھی نہیں بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے جو تباہی مچائی اس سے نکلنے میں مہینوں یا سال لگ جائیں گے، ملک کو اس نہج پر عمران خان لے کر آیا، ہماری مجبوری ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑتے ہیں تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا ۔