پٹنہ : بہار کے سابق بی جے پی گپتیشور پانڈے جو سرویس سے رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرچکے ہیں، انہوں نے بیان کیا ہے کہ ان کے فیصلے کا سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس سے کچھ لینا دینا نہیں۔ پانڈے نے کہا کہ ابھی انہوں نے کوئی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے اور نہ اس بارے میں کوئی قطعی فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ضلع بکسر سے اسمبلی چناؤ لڑیں گے۔