’’میرا مقصد آر ایس ایس۔بی جے پی نظریے کوشکست دینا ہے‘‘

   

ادے پور (راجستھان): کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اتوار کو کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نفرت اور لڑائی کی سیاست کے ذریعے ملک کو تباہ کرنے کے در پے ہیں انہیں شکست دینا ہے ۔ آج یہاں منعقد پارٹی کے سہ روزہ نو سنکلپ کے آخری دن چنتن شیویر سے ملک بھر سے آئے ہوئے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی لڑائی بی جے پی کے نفرت اور پھوٹ ڈالنے والے نظریے کے خلاف ہے۔ اس تنظیم نے ملک میں نفرت اور تشدد کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نظریے سے لڑنا میری زندگی کا مقصد ہے۔ بی جے پی کے نظریے سے ملک کو بچانا کانگریس کی ذمہ داری ہے۔ ہم اس ملک کے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔ میں خوفزدہ نہیں ہوں، میں نے بدعنوانی سے لڑا ہے، اس لیے میں نہیں ڈرتا۔