نیویارک : فلمساز میرانائر کے فرزند زہران کوامی ممدنی 29 سالہ نے نیویارک اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔ ہندوستانی نژاد امریکی فلمساز میرانائر اور یوگانڈا کے ماہر تعلیم محمود ممدنی کے فرزند زہران نیویارک اسمبلی کی سیٹ جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی فرد ہیں۔ ان کے ساتھ کوئنس میں رہنے والے جنیفر راجکمار کو بھی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران نے آسٹوریا میں نیویارک کی 36 اسمبلی میں بلامقابلہ نمائندگی کی تھی۔