۔ 3 کروڑ روپئے کے اخراجات ۔ اروند کمار کا بیان
حیدرآباد17ڈسمبر(سیاست نیوز) میر عالم تالاب میں میوزیکل فاؤنٹین کی تنصیب کیلئے 3 کروڑ روپئے منظور کئے جاچکے ہیں اور آئندہ چند یوم کے دوران اس موسیقی ریز فوارہ کی تنصیب کا آغاز ہوجائے گا۔ پرنسپل سیکریٹری بلدی نظم و نسق مسٹر اروند کمار آئی اے ایس نے ٹوئیٹر پر انکشاف کیا کہ میر عالم تالاب کی خوبصورتی میں اضافہ اور سیاحوں کیلئے پر کشش بنانے موسیقی ریز فوارے کی تنصیب کو فروری 2022 سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ میر عالم تالاب میں 40میٹر طویل اور 9میٹر چوڑے فوارے کی تنصیب ہو رہی ہے اور اس پر موسیقی کے ساتھ آبی رقص ہوگا جو 20 میٹر تک کی اونچائی پر پہنچے گا۔ شہر میں سب سے پہلا موسیقی ریز فوارہ لمبنی پارک میں نصب تھا اور عوام میں اس کے مشاہدہ کا جوش و خروش دیکھا گیا تھا ۔ پرانے شہر میں سیاحتی مقامات کے فروغ کیلئے اقدامات کے تحت تالاب میر عالم کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے اور گذشتہ ماہ اروند کمار نے تالاب کے اطراف زیر نیکلس روڈ کے کاموں کوجاریہ سال اختتام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ حکومت میر عالم تالاب کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے متعدد اقدامات پر غور کر رہی ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ میر عالم تالاب میں موسیقی ریز فوارے کی تنصیب پر 3کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے اور اس کی تنصیب کے بعد پرانے شہر کے عوام کیلئے ایک بہترین تفریحی مرکز میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ م