مائیلاردیوپلی پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) میرعالم فلٹر کے قریب دانماں جھونپڑی علاقہ میں آج ایک چوکیدار کا قتل کردیا گیا ۔ اس قتل کی واردات کے بعد مائیلاردیوپلی اور ساؤتھ زون پولیس فوری حرکت میں آگئی ہے اور کالا پتھر ، بہادرپورہ کے علاوہ مائیلاردیوپلی پولیس فوری مقام واردات پہونچے گی اور مائیلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ اے سی پی راجندر نگر مسٹر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ سید احمد نامی شخص کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ احمد کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے جو پیشہ سے چوکیدار اور ایک پلاسٹک کمپنی میں کام کرتا تھا جو اویسی ہلز علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سید احمد جہاں ملازمت کرتا تھا آج رات اسی مقام پر پہونچے اور احمد کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے اسے باہر لایا اور شدید مارپیٹ کے بعد اس کے سر پر وزنی پتھر ڈالکر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس کو اویسی ہلز علاقہ کے ساکنان بابا اور وسیم پر شبہ ہے ۔ مائیلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔