میرواعظ کو ٹیلی فون اسلام آباد کی مکاری : ہندوستان

   

نئی دہلی ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی علحدگی پسند لیڈر میرواعظم عمر فاروق کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو ہندوستان کے ساتھ روابط کے بارے میں پاکستانی قیادت کے رویہ میں مکاری کی عکاسی کرتی ہے، سرکاری ذرائع نے آج یہاں یہ بات کہی۔ ذرائع نے کہا کہ ہندوستانی عوام ہندوستان میں عدم ہم آہنگی پیدا کرنے اور دہشت گردانہ تشدد کے مقصد سے تمام ’ناپاک عزائم‘ کو شکست دیں گے۔