لکھنو : ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی سربراہ و سابق چیف منسٹر یو پی مایاوتی نے آج کہا کہ میرٹھ ایس پی اکھیلیش سنگھ نے مخالف سی اے اے مظاہرین کو پاکستان جاو کا جو مشورہ دیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ اس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔ مایاوتی نے کہا کہ مسلمان اس ملک میں اور یو پی میں کئی برسوں سے مقیم ہیں اور وہ ہندوستانی ہیں پاکستانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹھ ایس پی کی فرقہ وارانہ زبان قابل مذمت اور بدبختانہ ہے ۔