میرٹھ میں برقی شاک لگنے سے 5بھگت ہلاک، ٹرالی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکراگئی

   

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہفتہ کی رات کنور یاترا میں شامل گاڑی کا ڈی جے 11کے وی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے اس میں برقی رو دوڑ گئی جس کے کے نتیجہ میں برقی کا کرنٹ لگنے سے 10 بھکت جھلس گئے ، جن میں سے 5 کی موت ہوگئی ، جب کہ 2کی حالت تشویشناک ہے ۔یہ حادثہ بھون پور پولیس اسٹیشن کے رالی چوہان گاؤں میں پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ تقریباً 8:30 بجے پیش آیا ، جب نوجوان اپنے گاؤں رالی چوہان واپس جارہے تھے ، کنور جلوس کے ساتھ ایک لمبا ڈی جے بھی تھا جو گاؤں کے مندر کے قریب ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا جس سے وہ کرنٹ لگ گیا ۔موقع پر کہرام مچ گیا ، کچھ لوگوں نے زخمیوں کو ٹرالی سے الگ کیا ۔