میرٹھ میں سابق ایم پی کے بیٹے پر عصمت دری کا الزام

   

میرٹھ : دہلی کی رہنے والی ایک لڑکی نے میرٹھ میں سابق ایم پی شاہد اخلاق کے بیٹے دانش پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے ۔متاثرہ نے جمعہ کو میرٹھ کے ایس ایس پی آفس میں ملزم کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت کے مطابق ملزم اور متاثرہ کی جان پہچان انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ اس کا الزاہے کہ دانش قریشی نے خود کو غیر شادی شدہ اور معزز خاندان سے بتایا۔متاثرہ کے بیان کے مطابق دانش نے اسے 22 اگست کو میرٹھ کے ایک ہوٹل میں بلایا جہاں اس نے شادی کا جھانسہ دے ا کر متاثرہ کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے ۔


نکسلائٹس خودسپردگی کی نئی پالیسی
بھوپال: مدھیہ پردیش میں آج محکمہ داخلہ کی طرف سے نکسلیوں کے خودسپردگی اور ان کی باز آبادکاری سے متعلق نئی ‘مدھیہ پردیش نکسلی خودسپردگی’باز آبادکاری کے ساتھ بحالی پالیسی، 2023 ہدایت جاری کئے گئے ۔محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا کے مطابق اس پالیسی کے احکامات آج جاری کئے گئے ۔