میرٹھ: پولیس میں جمعہ کی نماز کے دوران چھ نمازیوں کو گرفتار کر لیا ہے، ملی اطلاع کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران جمعہ کے یہ لوگ جمع ہوۓ تھے، پولیس نے ان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
انتظامیہ اور علماء کی باربار اپیل کے باوجود یہ لوگ نماز پڑھنے کےلیے گھر سے نکلے اور لاپرواہی اختیار کی۔
اپ کو بتادیں کہ شہر کے قاضی سمیت تمام ملی تنظیموں نے اپیل کی تھی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سب اپنے گھروں میں ہی ظہر کی نماز ادا کریں۔ اور اس کا اثر بڑے پیمانے پر نظر بھی ایا جیسے جامع مسجد میں صرف چار لوگوں نے نماز پڑھی، ان تمام بڑی مساجد کے دروازے بند ہوۓ جہاں لوگ بڑی تعداد میں جمعہ کےلیے جمع ہوتے تھے۔
ملی اطلاع کے مطابق بعض دیہی علاقوں میں بہت لا پرواہی برتی گئی ہے اور انتظامیہ کو مجبوراً یہ قدم اٹھانا پڑا ہے آب انکے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی۔