میرٹھ ٹول بوتھ پر فوجی جوان کی کھمبے سے باندھ کر پٹائی

,

   

میرٹھ( یو پی ) ۔18؍اگست ( ایجنسیز ) اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک ٹول پلازا پر ایک فوجی جوان کو جھگڑے بعد کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی گئی۔مشتعل مقامی افراد نے ٹول بوتھ میں توڑ پھوڑ کی جہاں فوجی جوان کو کھمبے سے باندھ کر مارا پیٹا گیا تھا۔ فوجی جوان پر حملہ کرنے کا وائرل ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ناراض مقامی لوگ بھونی ٹول بوتھ پر جمع ہوئے ہنگامہ کیا۔ اتر پردیش کے سرور پور میں ٹول پلازہ پر ٹول ملازمین نے معمولی جھگڑے کے بعد کپل کاواڑ پر وحشیانہ حملہ کیا۔ سرور پور کے ایس ایچ او اجے شکلا نے کہا کہ ٹول بوتھ پر لمبی قطار تھی اور فوجی جوان کو اپنی فلائٹ پکڑنے میں دیر ہورہی تھی، قطار سے باہر نکلنے کی اجازت مانگنے کیلئے ٹول بوتھ کے ملازمین سے رابطہ کیا تھا۔ پھر انہوں نے اس سے اپنی گاڑی کو ریورس کرنے کو کہا لیکن اس نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ اسے مزید ریورس نہیں کر سکتا۔ اس نے کہاکہ اس پر جھگڑا شروع ہوگیا، اور آخر کار انہوں نے اسے مارنا شروع کر دیا۔پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں چھ کو گرفتار کیا ہے ۔ فوجی جوان پر حملے کی خبر پر سینکڑوںافراد بھونی ٹول پلازہ پر جمع ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔