میرٹھ کسان مہا پنچایت میں جم کر برسیں پرینکا گاندھی،کہا کسانوں کے ساتھ ہے کانگریس،چاہے اسے 100 دن لگیں یا 100 سال

,

   

مرکزی حکومت کے تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان ایک طویل عرصے سے دہلی بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔جبکہ کانگریس ان دنوں کسانوں کی کھلی حمایت کرتے ہوئے کسان مہاپپنچایت کا اہتمام کررہی ہے۔اسی تسلسل میں اتوار کو مغربی یوپی کے میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی کسان مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا اس میں کانگریس کی جنرل سکریٹری اور یوپی انچارج پرینکا گاندھی نے مودی سرکار پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ زرعی قانون واپس لینے میں کتنے سال لگتے ہیں ، کانگریس آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی اس کے لئے چاہے 100 دن لگیں یا 100 سال ، کانگریس اور کسان پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ 3 قوانین کیا کسانوں کی بھلائی کے لئے بنائے گئے ہیں؟یا وزیر اعظم مودی کے ارب پتی دوستوں کے فائدے کے لئے بنائے گئے ہیں؟آج 100 دن ختم ہوگئے لاکھوں کسان بارڈر پر بیٹھے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی دہلی بارڈر پر نہیں جاسکتے کیونکہ وہ کسانوں کا احترام نہیں کررہے ہیں کیونکہ ان کی حکومت کسانوں کے لئے نہیں چل رہی ہے ان کی حکومت تو صنعتکاروں اور ارب پتیوں لئے چل رہی ہے۔