میرپیٹ علاقہ میں دھماکہ سے خوف و دہشت ، خاتون زخمی

   

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے میرپیٹ علاقہ میں ایک دھماکہ کے بعد خوف و دہشت پھیل گئی کچرہ میں حاصل ڈبے سے پیش آئے اس دھماکہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے اعلی عہدیدار میرپیٹ کے علاقہ وجیء پوری کالونی پہونچ گئے اور فوری طور پر علاقہ کو پولیس نے اپنے محاصرہ میں لے لیا ۔ کلوز ٹیم ، ڈاگ اور بم اسکوائڈ نے سارے علاقہ کا معائنہ کیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے چین کی سانس لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی خاتون اس علاقہ میں کچرہ چننے کا کام کرتی تھی اور اس خاتون کے ہاتھ ایک ڈبہ لگا اور وہ اس ڈبے کو پھوڑنے کی کوشش کر رہی تھی کہ زوردار دھماکہ ہوا اور اس خاتون کے پیروں کو شدید نقصان پہونچا اور پولیس نے اس خاتون کو مقامی ہاسپٹل میں علاج کروانے کے بعد عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے اس دھماکہ کی وجہ پٹرولیم پراڈکٹس بتایا جبکہ بم و دیگر دھماکو اشیاء کی شمولیت کو مسترد کردیا ۔