میرپیٹ میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد : میرپیٹ پولیس حدود میں ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بالاپور چوراہے پر پیش آئے اس حملے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور ہلکی کشیدگی پیدا ہوگئی تاہم میرپیٹ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے چوکسی اختیار کرلی اور حالات کو بگڑنے سے بچا لیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ ہریجن آنند راج جو الماس گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا۔ بالاپور چوراہے کے قریب اس پر تین افراد شاکر 30 سال کے بابو 30 سال اور کے شیوا شنکر جس کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے، نے حملہ کیا اور اس حملے میں آنند ہلاک ہوگیا۔ آنند ضرورت سے فارغ ہورہا تھا کہ اس پر اعتراض کرتے ہوئے ان تینوں نے حملہ کردیا۔ میرپیٹ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔