دسہرہ تہوار پر مقفل مکانات نشانہ ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ میں سارقوں نے دہشت مچادی دسہرہ تہوار کے موقع پر چند مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے ایک کالونی کے تین مکانات میں سرقہ کیا۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔بتایا جاتا ہیکہ پرشانت ہلز میرپیٹ کے علاقہ سے پولیس کو ایک شکایت حاصل ہوئی ۔ جی وجیندر ریڈی نامی شخص نے مکان میں سرقہ کی شکایت کروائی ۔ جس کے بعد مزید دومکانات میں سرقہ کا واقعہ منظر عام پر آیا ۔بتایا جاتا ہے کہ وجیندر ریڈی تہوار کے سلسلہ میں 7 اکٹوبر کو اپنے آبائی مقام گیاتھا اور آج جب وہ واپس آئے تو اپنے مکان میں سرقہ کا علم ہوا ۔ نامعلوم سارقوں نے مکان کا قفل توڑ کر الماریوں سے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔جبکہ شکایت گذار کے پڑوس میں واقع سریندر ریڈی اور بیرم پدما کے مکان میں بھی یہ واردات پیش آئی ۔پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔