میرکل ۔پوٹن ملاقات عراق اور لیبیا اہم موضوعات

   

ماسکو۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انگیلا میرکل آج ہفتے کے روز ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کر رہی ہیں۔ اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے علاوہ عراق اور لیبیا کے امور پر گفت گو متوقع ہے۔ مئی 2018 کے بعد میرکل پہلی دفعہ روس پہنچی ہیں۔ رواں ہفتے پوٹن نے شام اور ترکی کا دورہ کیا تھا۔ میرکل کے ہم راہ ماسکو پہنچنے والے جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کی اہم وجہ لیبیا کی بگڑتی صورت حال ہے۔ ماس نے خبردار کیا کہ لیبیا ’دوسرا شام‘ بن سکتا ہے۔