نئی دہلی :لوک سبھا نے میری ٹائم کارگو ٹرانسپورٹ بل 2024 کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔مرکزی آبی گزر گاہوں اور جہاز رانی کے وزیر سربانند سونووال نے ایوان میں اس بل پر بحث کا مختصر جواب دیا اور اس کے بعد بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ ایوان نے اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے لائی گئی ترامیم کو اکثریت سے مسترد کر دیا۔مسٹر سربانند سونووال نے کہا کہ یہ بل آزادی سے پہلے کے قانون کی جگہ لایا گیا ہے ۔ آج ہندوستان ایک آزاد ملک ہے –