ٹی آر ایس رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیا کا سنسنی خیز بیان
حیدرآباد ۔27 ۔ اپریل(سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر ڈاکٹر راجیا نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر سنسنی خیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر اور قائد کو ان کی اجازت کے بغیر حلقہ انتخاب میں داخل ہونے سے گریز کرنا ہوگا ۔ حلقہ کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے میں عوام کا خدمت گزار ہوں اور میری اجازت کے بغیر کوئی جنگاؤں میں داخل نہ ہوں۔ ڈاکٹر راجیا نے کہا کہ حلقہ کیلئے رکن اسمبلی ایک باپ کی طرح ہوتا ہے اور کسی کو ایم ایل اے کی اجازت کے بغیر آنے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے پارٹی مخالف سرگرمیوں اور گروہ بندیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ راجیا کے بیان پر ورنگل کے سیاسی حلقوںم یںہلچل پیدا ہوگئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ضلع سے تعلق رکھنے والے وزرا کو نشانہ بنانے کیلئے یہ بیان دیا ہے ۔