میری بہنوں اور آنجہانی ماں کو عصمت ریزی کی دھمکیوں پر خاموشی بہتر: سنہا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) برہمن گروپس اور کرنی سینا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے انوبھو سنہا نے تحریر کیاکہ تبادلہ خیال ممکن نہیں ہے کیوں کہ ’’اُنھیں ہلاک کرنے یا اُن کی بہنوں اور آنجہانی والدہ کی عصمت ریزی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اُنھیں اتفاق رائے اور احتجاج کے لئے معاف کرتے ہیں۔ ان دونوں تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں برہمنوں کو ناقص موقف میں دکھایا گیا ہے۔

دھابولکر کے قاتل کا اعتراف جرم : سی بی آئی
ممبئی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے ادعا کیاکہ سرد کلاسکر نے جو معقولیت پسند نریندر دھابولکر کے قتل کا ایک ملزم ہے، اعتراف کیا ہے کہ اُسی نے دھابولکر کو قتل کیا ہے۔ فارنسک نفسیاتی تجزیہ کے معائنہ کے بعد محکمہ نے عدالت کو یہ اطلاع دی جبکہ ایک اور ملزم کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی گئی۔ اپنے فرد جرم میں سی بی آئی نے کلاسکر کو دو گولی مارنے والوں میں سے ایک قرار دیا ہے جنھوں نے 2013 ء میں پونے کے مقام پر دھابولکر کا قتل کیا تھا۔