میری بیوی مجھے چینائی کی جرسی پہننے نہیں دی

   

دبئی۔آئی پی ایل بلاشبہ دنیا کی سب سے مشہور ٹی 20 لیگ ہے۔ ٹورنمنٹ میں ہر ٹیم کے پاس شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کی حمایت کرتی ہے۔ چینائی سوپر کنگز ٹیم آئی پی ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف چینائی سوپر کنگز کے میچ میں شرکت کرنے والے ایک شائق نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پرستار نے آر سی بی کی جرسی پہن رکھی تھی لیکن اس نے ایک پلے کارڈ تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا میری بیوی نے مجھے اپنی چینائی سوپر کنگز کی جرسی پہننے نہیں دی .. !!!”۔ چینائی سوپر کنگز کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ تصویر پیش کی گئی ہے اور ٹویٹر نے اس تصویر کا جواب دیا ہے۔ سی ایس کے نے ٹویٹ کیا محبت اندھی ہوتی ہے۔