ٹی ایم سی کونسلر کے شوہر کا دعویٰ
کولکتہ : ترنمول کانگریس کی کونسلر نندنی بنرجی کے شوہر جیا برتا بنرجی کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ جو بدھان نگر میونسپلٹی میں کائونسلر ہے کا جیل میں بند ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر و ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک جو اس وقت راشن گھوٹالہ میں جیل میں بند ہیں سے ناجائز تعلق ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی کے جیوتی پریہ ملک کے ساتھ 2017 سے قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی جیوتی پریہ ملک کے ساتھ دارجلنگ گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نندنی بنرجی نے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کونسلر کا ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد ان سے رابطہ کرنے سے روک دیا۔ نندنی بنرجی نے 2010 میں انتخابات جیتنے کے بعد ایک فلیٹ خریدا اور کہیں اور چلی گئی۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ان کے پاس اپنا فلیٹ خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے ۔ اس لئے انہیں یقین ہے کہ یہ فلیٹ جیوتری پریہ ملک نے خرید کر دیا ہے ۔شوہر نے ستمبر میں نندنی بنرجی کے نئے فلیٹ کا دورہ کیا۔ لیکن اس وقت اس فلیٹ میں ان کی بیوی نہیں تھی۔ اگلے دن نندنی نے جے برتا بنرجی کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔ جے برتا نے ویڈیو پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ تاہم ابھی تک نندنی نے اس پورے معاملے میں اپنی بات نہیں رکھی ہے ۔ویڈیو پیغام میں نندنی کے شوہر نے جیوتی پریہ ملک کے خلاف کئی شکایات کی ہیں۔نندنی کے شوہر کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ ان حالات میں خودکشی کرنا چاہتے ہیں ۔اس لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے میری اپیل ہے کہ مجھے اس کی اجازت دیں۔