’’میری بیٹی پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ تھا‘‘

   

ممبئی: ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے آنجہانی اداکارہ تیونشا کی ماں ونیتا شرما نے جمعہ کو پہلی بار کہا کہ ان کی بیٹی پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونشا کو اس کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان اور اس کے اہل خانہ کی جانب سے مسلسل مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا تھا، اسے اس کی مرضی کے خلاف بہت سے کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور مبینہ طور پر اسلام کو گلے لگانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا۔ ونیتا نے کہا، ہماری معصوم، حساس لڑکی پر ان کا بے جا اثر تھا۔ اس نے شیزان کی ماں کو بھی امی کہہ کر مخاطب کرنا شروع کر دیا تھا، اس کی بہن اسے درگاہ لے جاتی تھی اور اس کی سالگرہ مناتی تھی۔ اس نے کہا کہ شیزان مبینہ طور پر اسے مذہب اسلام قبول کرنے پر مجبورکررہا تھا، اور اس نے مبینہ طور پر برقع پہننا شروع کر دیا تھا۔ ونیتا نے خان خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ تیونشا کو ان کے گھر پر طویل دن گزارنے پر مجبورکرتا تھا۔